بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موجودہ زمانے میں لونڈی رکھنا


سوال

کیا اب بھی مسلمان لونڈی رکھ سکتے ہیں اور کیاشرعی حکم کیا ہے؟ شرائط و ضوابط کیا ہوں گے؟

جواب

موجودہ دور میں کسی عورت کو باندی یا لونڈی نہیں بنایاجاسکتا؛ اس لیے کہ غلام/باندی بنانے کی اجازت جن صورتوں میں ہے یہ ان میں داخل نہیں ہے، اس کے لیے جو شرائط ہیں کہ  شرعی جہاد ہو ، امام المسلمین کی رائے ہو اورمسلمانوں اورغیر مسلموں میں کوئی ایسا معاہدہ نہ ہو جس کی رو سے ایک دوسرے کے قیدیوں کو غلام نہ بنایاجاسکتا ہو  وغیرہ وغیرہ،  موجودہ  دور میں یہ شرائط مکمل نہیں ہیں،  اس لیے کسی عورت کو باندی بناناجائز نہیں ہے۔

اس موضوع پر تفصیلی جوابات کے لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

موجودہ دور میں باندیوں اور لونڈیوں کا تصور

موجودہ زمانے میں لونڈی رکھنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200848

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں