اگر میری والدہ کی وراثت ہے، ہم 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، والد کا انتقال ہو چکا ہو تو وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟
صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے حقوقِ متقدمہ کی ادائیگی کے بعد اس کی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو 6 حصوں میں تقسیم کرکے دو حصے مرحومہ کے بیٹے کو اور ایک ایک حصہ مرحومہ کی ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔
یعنی 100 روپے میں سے 33.33 روپے مرحومہ کے بیٹے کو اور 16.66 روپے اس کی ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144203200719
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن