بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ابیہہ فاطمہ نام رکھنا / بیماری کی وجہ سے نام تبدیل کرنا


سوال

 میری بیٹی جن کا نام ابیحہ فاطمہ ہے جو آٹھ اکتوبر دو ہزار بیس کو پیدا ہوئیں شام کے ٹائم 7:45 پر . Name : Abeeha Fatima Date Of Birth : 08-October - 2020 Birth Time : 7:45 PM جب پیدا ہوئی  تو ٹھيک تھی، 1 مہینے بعدطبیعت خراب رہنے لگی، دماغ کمزور ہے  fits attack ہوتے ہیں، علاج چل رہا ہے ،  کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نام چینج کرليں ۔

نام چینج کرناصحیح رہے گا يا یہی نام صحیح ہے ؟ اگر نام چینج کریں تو کون سا نام صحیح رہے گا ان کے  لیے؟

جواب

ابیحہ کا درست تلفظ "ابیہہ"  ہے،  اور "ابیہہ  فاطمہ"  نام درست ہے، تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، تاہم تلفظ درست کرلیا جائے، اور اگر درست تلفظ دشوار لگے تو صاحبزادی کا نام  "فاطمہ"  رکھ لیا جائے، نیز کسی ماہر ڈاکٹر سے بچی کا علاج جاری رکھا جائے، کیوں کہ  انسانی صحت پر نام کے  اثر انداز ہونے کا یا نام کے بھاری ہونے کا عقیدہ رکھنا شرعاً درست نہیں ہے، شریعت نے اولاد کے اچھے نام رکھنے کا حکم دیا  ہے، نام اچھا ہونے کے باوجود اگر بچہ بیمار ہو تو  بیماری اللہ کی طرف سے ہے، صحت یابی کی دعا و علاج جاری رکھا جائے۔

ابیحہ / ابیہہ نام رکھنا

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201269

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں