بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈیری فارم کی زکاۃ کا حکم


سوال

 میں ایک ڈیری فارمر ہوں،  میرے پاس 60 چھوٹے بڑے جانور ہیں،  ان پر زکاۃ کا کیا حکم ہے؟

جواب

جانوروں پر زکاۃ واجب ہونے کی من جملہ شرائط میں سے ایک شرط  ان کا  ’’سائمہ‘‘ ہونا بھی ہے، ڈیری فارم میں جو گائیں دودھ کے حصول کے لیے پالی جاتی ہیں، ان کو چوں کہ چارہ خود خرید کر کھلایا جاتا ہے؛  اس لیے وہ ’’سائمہ‘‘ جانور نہیں ہیں؛  لہٰذا  ڈیری فارم کی گائے پر  زکاۃ واجب نہیں ہے،  البتہ ڈیری فارم کی گائے سے جو دودھ حاصل ہوگا اس کی آمدنی اگر نصاب کے برابر یا اس سے زیادہ ہو  یا دیگر اموالِ زکاۃ کے ساتھ مل کر نصاب سے زیادہ ہو یا پہلے سے صاحبِ نصاب ہو  تو  سال گزرنے کی صورت میں  اس مال میں سے ڈھائی  فی صد  زکاۃ واجب ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 275):

"باب السائمة (هي) الراعية، وشرعاً (المكتفية بالرعي) المباح، ذكره الشمني (في أكثر العام لقصد الدر والنسل) ذكره الزيلعي، وزاد في المحيط (والزيادة والسمن) ليعم الذكور فقط، لكن في البدائع لو أسامها للحم فلا زكاة فيها كما لو أسامها للحمل والركوب ولو للتجارة ففيها زكاة التجارة ولعلهم تركوا ذلك لتصريحهم بالحكمين (فلو علفها نصفه لاتكون سائمةً) فلا زكاة فيها للشك في الموجب.

 (قوله: ولعلهم تركوا ذلك) أي ترك أصحاب المتون من تعريف السائمة ما زاده المصنف تبعاً للزيلعي والمحيط؛ لتصريحهم أي تصريح التاركين لذلك بالحكمين: أي بحكم ما نوى به التجارة من العروض الشاملة للحيوانات وبحكم المسامة للحمل والركوب، وهو وجوب زكاة التجارة في الأول، وعدمه في الثاني، فلايرد على تعريفهم بأنها المكتفية بالرعي في أكثر العام أنه تعريف بالأعم، أفاده في البحر. وحاصله: أن القيدين المذكورين في الزيلعي والمحيط ملحوظان في التعريف المذكور بقرينة التصريح المزبور، فلايكون تعريفاً بالأعم، على أن التعريف بالأعم إنما لايصح على رأي المتأخرين من علماء الميزان، وإلا فالمتقدمون وأهل اللغة على جوازه، وبه اندفع قول النهر: إن هذا غير دافع؛ إذ التعريف بالأعم لايصح ولاينفع فيه ذكر الحكمين بعده اهـ تأمل". فقط واللہ اعلم

جانوروں میں زکوٰۃ واجب ہونے کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ کیا جاسکتا ہے :

گائے ، بھینس کی زکات


فتوی نمبر : 144012201954

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں