بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرسب نام کامطلب اورکیا یہ آپ ﷺکی تلوار الرسوب سے ماخوذ ہے؟


سوال

مِرسَب نام کا مطلب بتا دیں، اور کیا یہ نام حضور صلى الله علیہ وسلم کی تلوار الرسوب سے نکلا ہے؟ اس بات کی تحقیق کر دیں كہ یہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی تلوار تھی؟ یہ نام رکھنا درست ہے ؟ بچہ بہت زیادہ جذباتی ہے،براہ کر م  راہنمائی فرمادیجیے۔

جواب

"مرسب" نام کامطلب  ہے گہرائی میں اتر جانی والی تلوار،اور یہ "الرسوب "سے نکلاہےجوکہ حضورﷺکی تلوارتھی،اسی طرح یہ اس تلوار کابھی نام ہے جوملکہ بلقیس نے سیدناحضرت سلیمان علیہ السلام کو ہبہ کی تھی۔

بچے کا "مرسب" نام رکھنادرست ہے،البتہ انبیاء کرام علیہ الصلوات والتسلمیات ،یا حضراتِ صحابہ  کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی  نام   رکھ  لیاجائے،یا کوئی بامعنیٰ نام رکھ لیاجائے، تو زیادہ بہتر ہے، لڑکے،  لڑکیوں کے عمدہ معانی کے ناموں کے  لیے ہماری ویب سائٹ پر ’’اسلامی نام‘‘  کے حصہ پر جا کر استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"رسوب (يغيب في الضريبة) ويرسب (كالرسب محركة، و) رسب (كصرد و) ‌مرسب مثل (منبر، و) رسوب (: سيف رسول الله صلى الله) تعالى (عليه وسلم)أي ذكره عبد الباسط البلقيني.

وكان لخالد بن الوليد سيف سماه مرسبا، وفيه يقول:ضربت بالمرسب رأس البطريق كأنه آلة للرسوب کأنه آلة للرسوب، (أو هو) أي الرسوب (من السيوف السبعة التي أهدت بلقيس لسليمان عليه السلام)."

(مادۃ:ر،س،ب،ج:2،ص:497،ط:دارإحياءالتراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411100314

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں