بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

یکم محرم کو 113 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنا


سوال

آج کل یہ کہا جا رہا ہے کہ محرم کی پہلی تاریخ کو 113 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر گھر پر رکھنےسے ہر آفت اور بلا سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس کی کیا حقیقت ہے؟ اس کے بارے میں مولانا شفیع عثمانی صاحب نے جواہرالفقہ میں لکھا ہے ؟

جواب

مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ  "جواھر الفقہ" میں لکھتے ہیں :

 "جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ (113)  مرتبہ پوری "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کاغذ پر لکھ  کر اپنے  پاس رکھے گا ، ہر طرح  کی آفات ومصائب سے محفوظ  رہے گا، مجرب ہے۔" (جواھر الفقہ: 2/187)

یہ بزرگوں کے تجربات میں سے ہے، سنت یا لازم سمجھے بغیر اس پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں