بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یوگا کا حکم


سوال

یوگا ورزش کے متعلق شرعی حیثیت کی رہنمائی  فرمادیجیے!

جواب

یوگا ورزش کے بارے میں اس بات کی تحقیق کرنا ضروری ہے کہ  ہندو مذہب اور اس کی تعلیمات سے اس کا کیا تعلق ہے اور کیا اس خاص طریقے سے ورزش کرنا ہندو مذہب کی عبادات کا حصہ ہے یا نہیں؟

اگر یوگا کا تعلق ہندو مذہب سے ہے اور یہ ان کی عبادات کا کوئی طریقہ ہے تو  مسلمان کے لیے صرف ورزش کی نیت سے بھی اس طریقہ کے مطابق ورزش کرنا درست نہیں ہے اور  اگر یوگا محض ورزش کرنے کا ایک طریقہ ہے جس کا ہندو مذہب اور اس کی عبادات سے کوئی تعلق نہیں ہے تو اس صورت میں یوگا ورزش کی جا سکتی ہے لیکن اس میں اسلامی اصولوں کی رعایت ضروری ہے جیسا کہ 

  • لباس ساترہو 
  • نا محرم سے اختلاط نہ ہو 
  • دیگر فرائض اور عبادات میں حرج لازم نہ آئے۔

         تکملۃ فتح الملہم میں ہے:

"فالضابط في هذا ... أن اللهو المجرد الذي لا طائل تحته، وليس له غرض صحيح  مفيد في المعاش ولا المعاد حرام أو مكروه تحريماً، ... وما كان فيه غرض  ومصلحة دينية أو دنيوية فإن ورد النهي  عنه من الكتاب  أو السنة ... كان حراماً أو مكروهاً تحريماً، ... وأما مالم يرد فيه النهي عن الشارع وفيه فائدة ومصلحة للناس فهو بالنظر الفقهي على نوعين: الأول: ما شهدت التجربة بأن ضرره أعظم من نفعه، ومفاسده أغلب على منافعه، وأنه من اشتغل  به ألهاه عن ذكر الله  وحده  وعن الصلاة والمساجد، التحق ذلك بالمنهي عنه؛ لاشتراك العلة، فكان حراماً أو مكروهاً. والثاني: ماليس كذلك، فهو أيضاً إن اشتغل به بنية التهلي والتلاعب فهو مكروه، وإن اشتغل به لتحصيل تلك المنفعة وبنية استجلاب المصلحة فهو مباح، بل قد ير تقي إلى درجة الاستحباب أو أعظم منه ... وعلى هذا الأصل فالألعاب التي يقصد بها رياضة الأبدان أو الأذهان جائزة في نفسها مالم يشتمل على معصية أخرى، وما لم يؤد الانهماك فيها إلى الإخلال بواجب الإنسان في دينه و دنياه". (تکملہ فتح المہم، قبیل کتاب الرؤیا، (4/435) ط:  دارالعلوم کراچی)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144001200544

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں