بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یوٹیوب پر میوزک اور تصویر پر مشتمل ویڈیو بنانا


سوال

میں ایک یوٹیوبر ہوں اور ویڈیوز بناتا ہوں، مزاحیہ اور بامقصد ویڈیوز بناتا ہوں، جس میں میری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی گندی یا غلط بات نہ پھیلاؤں، اور لوگ تفریح بھی حاصل کرلیں، اب مسئلہ یہ ہےکہ موقع مناسبت سے مجھے اس ویڈیوز کے پیچھے میوزک  بھی چلانا ہوتا ہے،  یہاں جس میوزک کی بات کررہا ہوں وہ میوزک آلات سے بنانے والا میوزک ہے، نہ کہ گانے، جس میں آواز شامل ہوتی ہے، تاکہ لوگوں کے سامنے وہ سین، کردار اور ماحول نمایاں  ہواور لوگ محظوظ ہوں، کیوں کہ اگر میوزک کے بغیر وہ سین چلاتے ہیں تو سین میں جان نہیں رہتی اور نہ دیکھنے والوں کو محسوس ہوگا،  وہ مزہ  نہیں آتا ہے جو میوزک وغیرہ کے ساتھ چلانے میں آتا ہے،   مثال کے طور پر اگر کوئی جذباتی سین ہو تو جب تک جذباتی  میوزک نہیں چلاؤں گا،  تب تک مزہ نہیں آئے گا، اسی طرح اگر فائٹنگ سین ہو تو بیک گراؤنڈ میں جب تک فائٹنگ میوزک نہیں ڈالیں گے تو مزہ نہیں آئے گا، لوگ ناپسند کریں گے اور آگے چلے جائیں گے، جیساکہ خبروں میں ہوتا ہے، جس قسم کی نیوز ہوتی ہے اسی طرح بیک گراؤنڈ میں میوزک چلتا ہے؛ تاکہ اثر زیادہ ہو،اسی طرح اسلامک ویڈیوز بنانے والے تلاوت اور وغیرہ ڈالتے ہیں؛ تاکہ اثر زیادہ ہو۔

براہِ کرم شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ آواز کے بغیر میوزک ویڈیوز میں ڈالنا کیسا ہے؟ میں کیا کروں ویڈیوز بنانا میرا جنون ہے، لیکن بغیر آواز کے میوزک ڈالنا بھی میری مجبوری ہے؟

جواب

جان دار کی تصویر اور آواز کے بغیر میوزک پر مشتمل ویڈیو بنانا  جائز نہیں، لہذا اس سے اجتناب کریں۔

یو ٹیوب  پر ویڈیو اَپ لوڈ کرنے اور اس کے ذریعہ کمائی حاصل کرنے کے متعلق مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ کیجیے:

یوٹیوب کے ذریعہ کمانا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200554

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں