بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یو ٹیوب پر فائدہ مند ویڈیو ڈالنا


سوال

یوٹیوب پر اگر گناہ کی وڈیو نہ ڈالی جائے، بلکہ  فائدے کی وڈیو ڈالی جائے تو اس سے کمائی کرنا حلال ہے؟  اور گناہ کے اشتہارات نہ ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایسی معلوماتی ویڈیوز یا اشتہارات  جن میں جان دار  کی متحرک یا ساکت تصویر نہ ہو یو ٹیوب پر اَپ لوڈ کرنا اور اس سے پیسے کمانا جائز ہے، بشرطیکہ ویڈیو / ریکارڈنگ میں موسیقی، یا اس کے علاوہ کوئی شرعی مانع (مثلاً: فحش یا ممنوعہ لٹریچر  یا پیسوں کی وصولی یا ادائیگی  کرنے مٰیں  کوئی سودی معاملہ  یا فاسد عقد ) نہ ہو۔  بصورتِ دیگر کمانا جائز نہیں ہوگا۔ 

ہماری معلومات کے مطابق یوٹیوب پر ایسا چینل چلانا موجودہ دور میں تقریباً ناممکن ہے، کیوں کہ اپنے تئیں اگر ان شرائط کا لحاظ رکھ بھی لیا جائے تو یوٹیوب انتظامیہ کی طرف سے چینل پر اپنی مرضی سے اشتہارات چلائے جاتے ہیں، جو مختلف ممالک اور علاقوں کے اعتبار سے تبدیل بھی ہوتے ہیں، جن میں بہت سے غیر شرعی امور پر مشتمل اشتہارات ہوتے ہیں، لہٰذا یوٹیوب پر چینل بناکر اس کے ذریعے کمانے سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200767

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں