بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ہوٹل کی جگہ بینک والوں کو ویڈیو بنانے کے لیے دینا اور اس کی اجرت لینا


سوال

زید کے ہوٹل میں بینک والوں نے آکر ویڈیو بنائی ،زید ان سے ہوٹل کی جگہ استعمال کرنے کے پچاس ڈالر لے توان پچاس ڈالر کا کیا حکم ہے؟

جواب

زید کے لیے جائز نہیں کہ وہ بینک والوں کو یا کسی کو بھی اپنے ہوٹل میں  ویڈیو بنانے کی اجازت دے،نیز ویڈیو بنانے والوں سے ہوٹل کی جگہ استعمال کرنے کے پچاس ڈالر لینا بھی درست نہیں۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة  (6 / 55)

"( لا تصح الإجارة لعسب التيس )، وهو نزوه على الإناث، ( و ) لا ( لأجل المعاصي، مثل الغناء والنوح والملاهي )، ولو أخذ بلا شرط يباح" ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202239

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں