بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہوا خارج ہونے کے خوف سے پچھلی صف میں کھڑے ہونا


سوال

اکثر مجھے ڈر رہتا ہے کہ میرا وضو ٹوٹ جائے گا ہوا خارج ہونے کی وجہ سے۔ سوال یہ ہے کہ اس ڈر سے میں نماز باجماعت کو اگر تیسری یا چوتھی صف میں پڑھوں تو کوئی حرج تو نہیں ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اکیلے صف میں کھڑے ہونا مکروہ ہے، اس وجہ سے اگلی صف میں جگہ ہونے کے باوجود محض ہوا خارج ہونے کے خوف سے پچھلی صف میں نہیں کھڑے ہوں،  بلکہ صف میں جہاں جگہ ہوں وہیں کھڑے ہو جایا کریں، اور ہوا خارج ہونے کی صورت میں صف سے نکل سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201015

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں