بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہوا اور سورج کیسے پاک کرتے ہیں؟


سوال

ہوا کیسے مطہر (یعنی پاک کرتی) ہے،اور کن کن چیزوں کو ؟ اس طرح سورج کا بھی بتا دیں۔

جواب

نجاست کا اثر زائل ہوجانے سے وہ چیز پاک ہوجاتی ہے جس پر نجاست لگی ہو۔ اور زمین پر لگی نجاست کا اثر زائل ہونے کی ایک صورت اس نجاست کا سوکھ جانا ہے۔  ہوا اور سورج کے ذریعے چوں کہ نجاست سوکھ جاتی ہے؛ لہذا ان دونوں کو بھی مطہِر کہا جاتا ہے، اور ان سے زمین پاک ہوجاتی ہے۔  تاہم ایسی زمین نماز پڑھنے کے لیے پاک ہوجاتی ہے، لیکن اگر علم ہو کہ یہاں نجاست تھی جو خشک ہوگئی ہے اس جگہ سے تیمم کی اجازت نہیں ہے۔

المبسوط للسرخسي (1 / 205):
"(ولنا) قوله صلى الله عليه وسلم: «أيما أرض جفت فقد زكت» أي طهرت وقال: «زكاة الأرض يبسها» ثم النجاسة تحرقها الشمس وتفرقها الريح وتحول عينها الأرض وينشفها الهواء فلا تبقى عينها بعد تأثير هذه الأشياء فيها فتعود الأرض كما كانت قبل الإصابة، وقد مر الفرق بين الصلاة والتيمم، والصحيح من الجواب أنه لا فرق بين موضع تقع عليه الشمس أو لاتقع".

الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1 / 37):
"(قوله: فجفت بالشمس) التقييد بالشمس ليس بشرط، بل لو جفت بالظل فحكمه كذلك".

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (1 / 238):
"وأطلق في اليبس ولم يقيده بالشمس كما قيده القدوري؛ لأن التقييد به مبني على العادة وإلا فلا فرق بين الجفاف بالشمس والنار والريح والظل وقيد باليبس؛ لأن النجاسة لو كانت رطبةً لاتطهر إلا بالغسل".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200630

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں