بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ہنڈی کی حیثیت کیا ہے؟


سوال

ہنڈی کے ذریعے پیسہ بھیجنے کے متعلق سوال جواب پڑھا،  لیکن ایک اشکال ہے وہ یہ کہ "احد المتعاقدین"  کا قبضہ نہیں ہوتا ؛ کیوں کہ رابطہ اکثر فون پر ہوتا ہے، او ر جگہ کی دوری کی وجہ سے پیسہ دو چار دن بعد قبض کر لیتے ہیں تو آیا ایسا کرنا جائز ہوگا؟

جواب

"ہنڈی"  کی حیثیت قرض کی ہے، "بیعِ صرف"  کی نہیں؛ لہٰذا ہنڈی کا کاروبار  "احد المتعاقدین" کا قبضہ نہ ہونے کے باوجود جائز ہے۔  "بیعِ صرف" میں قبضہ ضروری ہوتا ہے، نہ کہ قرض میں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202273

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں