بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہندو کے گلاس میں پانی پینے کا حکم


سوال

کیا ہندو شخص کے گلاس میں پانی پی سکتے ہیں؟ 

جواب

کسی بھی غیر مسلم بشمول ہندؤوں کے برتن/ گلاس وغیرہ کو دھوئے بغیر اس میں کچھ کھانا پینا مکروہ ہے،  تاہم کسی نے دھوئے بغیر کھالیا تو  بھی جائز ہے، بشرطیکہ برتن کی ناپاکی یقینی نہ ہو۔ اگر برتن کا ناپاک ہونا معلوم ہو تو جائز نہیں ہوگا۔  برتن دھوکر  کھانے میں کوئی حرج نہیں۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (8 / 232):
"قال مُحَمَّدٌ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى: يُكْرَهُ الْأَكْلُ وَالشُّرْبُ في أَوَانِي الْمُشْرِكِينَ قبل الْغُسْلِ، وَمَعَ هذا لو أَكَلَ أو شَرِبَ فيها جَازَ إذَا لم يَعْلَمْ بِنَجَاسَةِ الْأَوَانِي، وإذا عَلِمَ حَرُمَ ذلك عليه قبل الْغُسْلِ". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں