بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہر حال میں اللہ کا ذکر کرنا


سوال

کیا گھر کے کام کرتے ہوئے درود شریف، استغفار کلمہ طیبہ اور دوسری تسبیحات پڑھ سکتے ہیں؟ یا ایسے ہی کہیں اگر گانے چل رہے ہوں یا آپس میں بات کرتے ہوئے یا کسی ایسی جگہ جہاں لگے کہ غلط ہے تو اس صورت میں یہ تسبیحات پڑھ سکتے ہیں ؟ براہ مہربانی بتائیں؟

جواب

جی ہاں!  ہر حال میں  سوائے بیت الخلاء  کے یا ستر کھلا ہونے کی حالت کے  ذکراللہ کرنا چاہیے،اور درود شریف، استغفار، کلمہ طیبہ اور دوسری تسبیحات کا ورد رکھنا چاہیے۔ خواہ لوگ دوسرے کاموں میں یا گناہوں میں ہی مبتلا کیوں نہ ہوں۔

الموسوعة الفقهية الكويتية (21/ 249):
" الذكر في حال العزلة عن الناس والانفراد عنهم وحيث لايعلم به إلا الله تعالى أفضل من الذكر في الملأ، ولكل من الحالين فضله؛ لقوله تعالى في الحديث القدسي: أنا عند ظن عبدي بي، وأنا معه إذا ذكرني، فإن ذكرني في نفسه ذكرته في نفسي وإن ذكرني في ملأ ذكرته في ملأ خير منهم".

الموسوعة الفقهية الكويتية (21/ 247):
" تجنب الذكر في أحوال معينة:
34 - ونذكر منها ما يلي:
1 - حال قضاء الحاجة كما تقدم.
2 - حال الجماع. قال ابن علان: الذكر عند نفس قضاء الحاجة أو الجماع لايكره بالقلب بالإجماع. وأما الذكر باللسان حينئذ فليس مما شرع لنا ولا ندبنا إليه النبي صلى الله عليه وسلم ولا نقل عن أحد من الصحابة، بل يكفي في هذه الحال الحياء والمراقبة".  
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200671

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں