بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ہذیلہ نام کا مطلب


سوال

مجھے "ھزیلہ" کا مطلب پوچھنا ہے اور یہ بھی پوچھنا ہے کہ: یہ صحابیات کے ناموں میں سے ہے یا نہیں؟ نیز Huzaila کے حروف بھی بتادیں کہ یہ "ذ "سے ہے یا" ز" سے اور حروف کی تبدیلی سے معنی میں فرق تو نہیں آتا؟

جواب

"ھذیلہ" ذال سے ہے، "ھذیلہ " ھاذلہ کی تصغیر ہے اور "ھاذل "کے معنی رات کا درمیانی پہر (معجم الوسیط)۔  اور اگر "زا" سے ہو ھزیلہ hazeela تو اس کا مطلب ہوگا کمزور و لاغر لڑکی ( معجم الوسیط)،  یہ نام رکھنا معنی کے لحاظ سے بہتر نہیں۔ صحابیات کے ناموں میں یہ نام نہیں ملا ہے، البتہ "بنی ھذیل" ایک قدیم عرب قبیلہ ہے جس میں کئی جلیل القدر صحابہ کرام پیدا ہوئے تھے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں