بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہدیہ کو خریدا ہوا کہنے کا حکم


سوال

اگر کوئی شخص کسی کو کوئی چیز بغیر پیسوں کے دے اور یہ کہے کہ : کوئی اگر آپ سے پوچھے تو کہنا کہ :میں نے یہ خریدی ہے، اور اگر مجھ (دینے والے) سے کوئی پوچھےگا تو میں بھی یہی کیوں گا کہ: میں نے یہ چیز بیچی ہے،  تو کیا یہ بات قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہی جا سکتی ہے؟ 

جواب

جب مذکورہ معاملہ خرید فروخت کا نہیں،  بلکہ ہدیے کا ہے تو یوں کہنا جھوٹ  اور گناہ ہوگا اور قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر ایساجملہ کہنا اورزیادہ قبیح اورسخت گناہ ہوگا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں