بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہبہ یا میراث میں تجارت کی نیت سے زکاۃ/ نیز لڈو کھیلنا


سوال

 (1) جب کسی کو 5 مرلہ پلاٹ ہبہ کیا جائے یا میراث میں ملے اور وہ اس میں تجارت کی نیت کر لے تو کیا مذکورہ پلاٹ کی مالیت میں زکاۃ واجب ہو گی کہ نہیں ؟

 (2) لڈّو گیم (luddo) کھیلنے کا کیا حکم ہے ؟ اگر جوا وغیرہ اس پر نہ کیا جائے، بلکہ محض تفریح طبع کے لیے کھیلا جائے ، (آج کل انٹرنیٹ پر بھی یہ گیم زیادہ کھیلا جاتا ہے)۔

جواب

1۔ اگر کسی کو 5 مرلے کی زمین ہبہ کی جائے یا میراث میں ملے تو اس میں تجارت کی نیت کرنے سے زکاۃ واجب نہیں ہوگی، بلکہ جب اسے بیچ دے اور اس رقم پر سال گزر جائے تو زکاۃ واجب ہوگی۔

2۔ لڈو گیم میں نہ جسمانی ورزش ہے اور نہ ہی ذہنی مشق، اس لیے جوے کے بغیر بھی  یہ گیم درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200166

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں