بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہارٹ کے پیشنٹ پر روزے کی فرضیت


سوال

کیا ضعیف شخص پر رمضان کے روزے فرض ہیں؟ جب کہ مذکورہ شخص ہارٹ کا پیشنٹ ہے-

جواب

ہارٹ کامذکورہ پیشنٹ  اگر روزے کی طاقت نہیں رکھتا ، روزہ رکھنے سے بیماری کے بڑھنے کا خدشہ لا حق ہوجاتا ہےاور  ماہر دِین دار طبیب جائزہ لے کر اس کو روزہ رکھنے سے منع کرتا ہےتو  ایسی صورت میں روزہ نہ رکھنا جائز ہے،جب صحت ہو جائے تو ان روزوں کی قضا کرلے،اگر بعد میں اس بیماری سے صحت کی امید نہیں تو ایسی صورت میں ہر روزے کے بدلے صدقۃ الفطر کی مقدار فدیہ ادا کردے-فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200693

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں