بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہاجرہ اور دعا نام رکھنا


سوال

میں اپنی بیٹی کا کیا نام رکھوں؟ ’’ہاجرہ‘‘  میری والدہ نے رکھا ہے اور ’’دعا‘‘ بچے کی ماں نے، کون سا بہتر ہے؟

جواب

حضرت ابراہیم علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام کی اہلیہ اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ کا نام ’’ہاجرہ‘‘  تھا، اس کا معنی ہے لائق فائق خاتون، اچھا نام ہے۔

’’دعا‘‘  کا معنی ہے: پکارنا۔ دُعا۔ 

ان دونوں ناموں میں سے بہتر نام ہاجرہ ہے، یہی رکھ لیجیے، اس میں نسبت بھی ہے اور معنیٰ بھی زیادہ اچھا ہے۔ 

تاج العروس (ص: 3624، بترقيم الشاملة آليا):
"والهاجِر يقال : بعير هاجِرٌ وناقةٌ هاجِرةٌ أي فائقةٌ فاضِلة والجمع الهاجِرات".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں