بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہاتھی کیوں حرام ہے؟


سوال

احناف کے ہاں ہاتھی حرام کیوں ہے؟ ہاتھی میں حرام ہونے کی کون سی علت ہے؟

جواب

جمہور اہل علم کے ہاں ہاتھی حلال نہیں ہے،کیوں کہ حرام جانوروں کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اصول مقرر فرمایا ہے کہ وہ تمام تر جانور جن کے نوکیلے (کچلی والے) دانت ہوتے ہیں وہ حرام ہیں۔اور ہاتھی کی کچلیاں تو ہر ایک کو نظر آتی ہیں۔

(صحیح بخاری ،کتاب الذبائح، والصید باب أکل کل ذی ناب من السباع ،ح: ۵۵۳۰)

وفی الشامیۃ : ولایحل ذوناب یصید  بنابہ ۔۔۔۔۔۔کالغداف ۔۔۔والفیل والضب الخ(ج: ۶، ص: ۳۰۶، ط: سعید)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143805200026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں