بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ہاؤسنگ اسکیمز میں پانچ ہزار کی ممبر شپ کے ذریعہ پلاٹ خریدنے کی قرعہ اندازی میں حصہ لینے کا حکم


سوال

 ہاؤسنگ سکیمز میں کہا جاتا ہے کہ پلاٹس خریداری کے لئے قرعہ اندازی ہوگی، قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لئے ممبر شپ کے 5 ہزار روپے ادا کرنے ہونگے۔ اگر قرعہ اندازی میں آپ کا نام آگیا تو آپ کو پلاٹ خریدنے کا موقع ملے گا، بصورت دیگر آپ کے ممبر شپ کے 5 ہزار ناقابل واپسی ہونگے۔ اس معاملے کی شرعا ًکیا حیثیت ہے ؟ 

جواب

سوال میں مذکورہ معاملہ قمار (جوئے) کی ایک صورت ہے، کیونکہ پانچ ہزار روپے کے بدلہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع ملے گا، اگر قرعہ اندازی میں نام نکل آیا تو سستی قیمت میں پلاٹ خریدنے کا موقع مل جاتا ہے، اور اگر نام نہ نکلا تو جمع کرائے گئے تمام پیسے ضائع ہوجاتے ہیں، چاہے وہ ممبر شپ کے نام سے لئے جائیں یا کوئی دوسرا نام دے دیا جائے، بہرحال مذکورہ معاملے کے ذریعہ گھر خریدنے سے اجتناب کرنا لازم ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"لأن القمار من القمر الذي يزداد تارةً وينقص أخرى، وسمي القمار قماراً لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص".

 (کتاب الحظر و الاباحۃ، فصل فی البیع، ج:۶ ؍۴۰۳ ،ط:سعید )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200076

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں