بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گیس ہیٹر کے سامنے نماز پڑھنا


سوال

ہماری مسجد کی پہلی صف میں گیس ہیٹر لگے ہوئے ہیں جو نمازی ان کے سامنے ہوں ان کی نماز میں کوئی حرج تو واقع نہیں ہو گا؟

جواب

مسجد میں گیس کے ہیٹر جلانے کی بہتر صورت یہ ہے کہ قبلہ کی جانب ہیٹر جلانے سے احتراز کیا جائے، یا پھر  ایسی صورت اختیار کی جائے کہ نمازی کے کھڑا ہونے کی حالت میں ہیٹر اس  کے قد سے بلند  ہو۔لیکن اگر مجبوری میں قبلہ رخ ہیٹر لگاہو اور نماز پڑھ لی جائے تو نماز ہوجائے گی، کیوں کہ یہاں آگ  کی عبادت اور اس کے سامنے جھکنا مقصود نہیں ہے۔

الفتاوى الهندية - (3 / 408):
"وَمَنْ تَوَجَّهَ فِي صَلَاتِهِ إلَى تَنُّورٍ فِيهِ نَارٌ تَتَوَقَّدُ أَوْ كَانُونٍ فِيهِ نَارٌ يُكْرَهُ، وَلَوْ تَوَجَّهَ إلَى قِنْدِيلٍ أَوْ إلَى سِرَاجٍ لَمْ يُكْرَهْ .
كَذَا فِي مُحِيطِ السَّرَخْسِيِّ، وَهُوَ الْأَصَحُّ" .

(کتاب الصلاۃ،الباب السادس فی الحدث فی الصلاۃ،الفصل الثانی فیما یکرہ فی الصلوۃ ومالایکرہ)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200638

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں