بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گیس روک کر نماز پڑھنا


سوال

مجھے گیس کا عارضہ ہے، نماز پڑھنے لگتا ہوں، تو گیس کا تقاضہ ہوتا ہے، بڑی مشکل سے روک کر نماز ادا کرتا ہوں۔ تو کیا اس طرح گیس روک کر نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی۔ یہ عارضہ ہفتہ میں دو تین بار ضرور ہوتا ہے، تو کیا اس وجہ سے میں معذور کے حکم میں شامل ہو سکتا ہوں؟

جواب

اس حالت میں نماز پڑھنے سے نماز تو ہو جائے گی،  لیکن مکروہ تحریمی ہوگی،لہذا نماز توڑ کر اطمینان حاصل کرلیں اور پھر دوبارہ وضو کر کے نماز ادا کریں، ہفتے میں دو تین بار اس عارضےکی وجہ سےسائل شرعی طور پر معذور نہیں ہے۔


فتوی نمبر : 143607200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں