بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھریلو پریشانی


سوال

گھر میں شادی کے بعد بہت پریشانی ہے اور بیوی صحیح ساتھ نہیں دیتی کوئی وظیفہ بتائیں۔

جواب

روزانہ دو رکعت صلاۃ الحاجۃ کی نیت سے پڑھ کر دل سے اصلاحِ احوال کی دعا کریں، اللہ تعالیٰ ضرور راہیں کھول دیں گے۔ نیز اہلیہ کے ساتھ رویہ نرم رکھیں. نکاح کے بعد زوجین کے درمیان محبت والفت اور بستا ہوا گھر شیطان نہیں دیکھ سکتا، اس لیے شیطان میاں بیوی کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش کرتاہے، اور انسانی نفسیات کا بھی اس میں دخل ہوتاہے، اس لیے آپ صبر وتحمل اور ضبطِ نفس کے ساتھ معاملات حل کریں، اللہ سے مانگتے رہیں، ان شاء اللہ بہت جلد حالات اچھے ہوجائیں گے۔ باقی  گھر   میں داخل ہوتے وقت سلام  کرنے کا اہتمام کریں اور یہ دعا پڑھا کریں:

اَللّٰهُمَّ اِنِّيۤ اَسْاَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلِجِ، وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ، بِسْمِ اللّٰهِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللّٰهِ خَرَجْنَا، وَعَلَى اللّٰهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا
ترجمہ: اے اللہ ! میں آپ سے داخل ہونے کی بھلائی  مانگتا ہوں اور نکلنے کی بھلائی مانگتا ہوں، اللہ کے نام سے ہم داخل ہوئے اور اللہ کے نام ہی سے نکلے اور اللہ ہی پر جو ہمارا پروردگار ہے ہم نے بھروسہ کیا۔  (ابوداود)

نیز گھر میں داخل ہوتے وقت سورہ اخلاص پڑھنے کا اہتمام کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200404

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں