بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گھرمیں جوتے کا استعمال اور اس فرش پر نماز


سوال

ہم گھر میں ایسے ہی جوتے پہن کر گھومتے ہیں پورے گھر میں اندر باہر باتھ روم،  ایک ہی جوتے میں،بڑے احتیاط کرتے ہیں تو بچے اسی طرح گھومتے ہیں، تو پھر ہم وہیں جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ لیتے ہیں کسی بھی جگہ پر، ایسے ٹھیک ہے یا ایسے سب جگہ پڑھنا صحیح نہیں ہے؟

جواب

زمین خشک ہو اور اس پر نجاست کا کوئی اثر نہ ہو تو وہاں نماز پڑھنے سے نماز ہوجاتی ہے، اگر جائے نماز بچھا کر نماز  پڑھی جائےتو یہ زیادہ بہتر  ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ گھر میں کسی بھی جگہ پاک مصلی (جائے نماز) بچھاکر نماز پڑھ لیں تو نماز ادا ہوجائے گی۔ "فتاوی ہندیہ" میں ہے :

"( ومنها): الجفاف وزوال الأثر، الأرض تطهر باليبس وذهاب الأثر للصلاة لا للتيمم، هكذا في الكافي. ولا فرق بين الجفاف بالشمس والنار والريح والظل". (2/130) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201323

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں