بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر کی مصیبتوں سے نجات کا وظیفہ


سوال

ہماراگھر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوگیا, ہم ایک کرائے کے مکان میں رہنے والے ہیں، اب اس نئے گھر میں ہر دن ایک ایک بندہ بیمار پڑتا ہے، اور طرح طرح کی مسائل درپیش ہوتے ہیں،  کیا وجہ ہے یہ؟  کیا کرنا چاہیے؟

 

جواب

ہر تکلیف و آزمائش اور سہولت وخوشی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، کسی گھر ، جگہ یا چیز میں نحوست نہیں ہوتی، اس لیے اولاً تو اپنا عقیدہ پختہ رکھیے کہ یہ سب مکان کی وجہ سے نہیں ہورہا، اس کے ساتھ اپنے اعمال کا محاسبہ کیجیے، اگر نمازوں کی پابندی نہیں ہے تو پنج وقتہ نماز باجماعت کا اہتمام کیجیے،  گھر میں بھی نمازوں کا اہتمام کرنے کے ساتھ سورہ بقرہ پڑھنے یا پڑھوانے کا معمول رکھیے، اس کے علاوہ بھی گھر میں تلاوت اور ’’منزل‘‘ (جو حفاظت کے لیے قرآنی آیات پر مشتمل مجموعہ ہے) پڑھنے کا اہتمام بھی کیجیے۔  نیز نمازوں کے بعد دعائیں بھی کیجیے اور حسبِ توفیق صدقہ دیا کیجیے۔ اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ تمام مسائل حل فرما دیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200399

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں