بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر والوں کو بکرا کھلانے کے نذر ماننا


سوال

اگر کسی شخص نے کہا اگر میرا فلاں کام ہوجائے تو اپنے گھر والوں پر بکرا کھلاؤں گا؟

جواب

نذر کا کھانا مال داروں  کے  لیے  جائز نہیں ہے اور نہ ہی مال داروں کے لیے نذر ماننے سے  نذر منعقد ہوتی ہے،  لہذا اگر مذکورہ شخص کے  گھر والے مال دار ہیں تو مال داروں کے حق میں یہ نذر منعقد نہیں ہوگی، اور اگر گھر والوں میں مستحق بھی ہیں اور اس نے ان مستحقین  کی نیت سے نذر کی تھی تو فقراء کے حق میں  یہ نذر منعقد ہوجائے گی، اور ان کو کھلانا ضروری ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 738):
"وفي القنية: نذر التصدق على الأغنياء لم يصح ما لم ينو أبناء السبيل.

(قوله: وفي القنية إلخ) عبارتها كما في البحر: نذر أن يتصدق بدينار على الأغنياء ينبغي أن لايصح. قلت: وينبغي أن يصح إذا نوى أبناء السبيل لأنهم محل الزكاة اهـ. قلت: ولعل وجه عدم الصحة في الأول عدم كونها قربةً أو مستحيلة الكون لعدم تحققها لأنها للغني هبة كما أن الهبة للفقير صدقة".  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201118

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں