بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں شرعی پردہ


سوال

ہمارے  گاؤں دیہات میں عورتوں کو پردے کا جو حکم ہے وہاں پر عورتیں برقعہ پہن کر پہاڑ سے لکڑیاں اور گھاس لاتی ہیں,  کیا یہ شرعی پردہ ہے?  کیوں کہ ان کے گھروں میں شرعی پردے کا کوئی رواج نہیں ہوتا, بلکہ صرف برقع پہن کر باہر سے لکڑیاں  لاتی ہیں؟ کیا شریعت کی رو سے یہ جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عورت کا تمام بدن ستر ہے اور نا محرم کے سامنے ستر کا کوئی بھی حصہ کھولنا ناجائز ہے؛  لہذا اگر گھر کے اندر کوئی نامحرم رشتہ دار ہوں اور کسی ضرورت کی وجہ سے ان کے سامنے جانا بھی پڑ جائے تو اس وقت باپردہ ہونا ضروری ہے۔یہ حکم شہر اور گاؤں کی عورتوں کے لیے، نیز گھر کے اندر اور گھرکے باہر کےلیے یک ساں ہے۔ اگر گاؤں میں خواتین مرد نہ ہونے کی وجہ سے بوجہ ضرورت پہاڑ سے لکڑیاں لاتی ہیں اور برقعہ پہن کر نکلتی ہیں اور گھر واپس آنے تک باپردہ رہتی ہیں تو بوقتِ ضرورت بقدرِ ضرورت اس طرح باپردہ جانے کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201218

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں