بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں داخل نہ ہونے کی قسم کھانا


سوال

ایک شخص ماں باپ کے ساتھ جھگڑا کرکے سسرال میں چلا آیا، پھر ماں کو فون کرکے رو روکر سخت غصہ کی حالت میں کہا:  "خدا کی قسم!  میں اس گھر میں پاؤں نہ رکھوں گا"  تین یا چار مرتبہ کہا،پھر پانچ دن بعد گھر گیا۔اب پوچھنا ہے کہ: اس سے قسم منعقد ہوئی یانہیں ؟ اور ایک ہی قسم ہوئی؟ اور اب کفارہ دینا پڑےگا ؟

جواب

صورت مسئولہ میں قسم منعقد ہوگئی ہے اور جتنی بار سائل نے یہ الفاظ استعمال کیے ہیں کہ:"خدا کی قسم! میں اس گھر میں پاؤں نہ رکھوں گا" اتنی ہی قسمیں واقع ہوگئی ہیں ۔قسم توڑدینے کی صورت میں اب کفارہ دینالازم ہے، البتہ کئی قسموں کاایک ہی کفارہ کافی ہے۔اور قسم کاکفارہ یہ ہے کہ : یا تو دس مسکینوں کو دو وقت کا کھاناکھلائے، یا دس مسکینوں کو  کپڑے دے،اور ان دونوں چیزوں کی استطاعت نہ ہو تو تین دن مسلسل روزے رکھے۔البحرالرائق میں ہے:

والتعدد إذا تكرر حرف النفي أو القسم ، ولا فرق في تكرار القسم بين تكرار المقسم عليه أو لا ، حتى لو قال : والله والله لا أفعل كذا، فهو يمينان في ظاهر الرواية ، كقوله : والله لا أفعل كذا والله لا أفعل كذا ۔ (10/269)

فتاویٰ شامی میں ہے:

وفي البغية كفارات الأيمان إذا كثرت تداخلت ويخرج بالكفارة الواحدة عن عهدة الجميع، وقال شهاب الأئمة: هذا قول محمد، قال صاحب الأصل : هو المختار عندي اھ مقدسي  ومثله في القهستاني عن المنية ۔(3/714)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200051

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں