بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں جماعت


سوال

 میں اور میری امی اور ابو جما عت بناکر نماز پڑھ سکتے ہیں کیا؟

جواب

اگر کسی شرعی عذر کی وجہ مردوں کو بھی نماز گھر میں پڑھنی پڑ رہی ہو تو پڑھ سکتے ہیں ، ایک مقتدی امام کی دائیں جانب تھوڑا پیچھے کھڑا ہو گا، اور   امی پچھلی صف میں۔

سنن النسائي (2/ 104):

" أن قزعة مولى لعبد القيس أخبره أنه سمع عكرمة قال: قال ابن عباس: «صليت إلى جنب النبي صلى الله عليه وسلم وعائشة خلفنا تصلي معنا، وأنا إلى جنب النبي صلى الله عليه وسلم أصلي معه»".
ترجمہ:  عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسولِ کریم ﷺ  کے برابر میں نماز  پڑھی اور  ہمارے  پیچھے حضرت عائشہ صدیقہ تھیں، وہ بھی ہمارے ہم راہ نماز  میں شریک تھیں۔ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں