بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں ثوبت (ثرید) بنواکر دوستوں کو کھلانا


سوال

میرا چھوٹا بھائی ہر دوسرے یا تیسرے دن اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گھر میں عورتوں سے ثوبت (ثرید) بنواتا یا پکاتا ہے، پھر اپنے حجرے میں لےجاکر کھاتے ہیں، اور ہمارے چھ، سات بچے یہ دیکھ رہے ہوتے ہیں، کیا یہ شرعی اعتبار سے صحیح ہے؟ جب کہ میں اس سے کہتا ہوں کہ جس دن اپنے گھر میں ثوبت (ثرید)  پکانا ہو تو گھر والوں کو بھی کھلایا کرو!

جواب

گھر  میں ثوبت (ثرید) بناکر دوستوں کو کھلانا جائز ہے، تاہم آپ کے بھائی کو  چاہیے کہ جب اپنے دوستوں کے لیے گھر میں ثوبت (ثرید)  بنوائے تو کچھ  زیادہ بنوالے؛ تاکہ گھر کے بچوں اور دیگر افراد کو بھی کھلاسکے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201491

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں