بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر سے چوری کی ہوئی رقم واپس کس طرح کریں؟


سوال

میں نے  آج سے دو سال پہلے  گھر سے کچھ  پیسے  چوری  کیے تھے جس کا میرے گھر والوں  کو علم نہیں کہ کس نے کیے ہیں،  اور ابو  کے اکاؤنٹ سے بھی کچھ رقم  نکال لی تھی جس کا اُن کو علم بھی نہیں  کہ ایسا ہوا بھی ہے تو  اب جب دل میں اپنے گناہوں کا  احساس پیدا ہوا تو اس کی تلافی کے لیے میں کیا کروں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ آپ نے جو رقم گھر سے اٹھائی اگر وہ کسی کی ذاتی ملکیت تھی تو وہ رقم اسے اور والد کے اکاؤنٹ سے لی ہوئی رقم والد صاحب کو  کسی بھی طریقہ سے واپس کر  دیں، ان کو یہ بتانا لازم نہیں ہے کہ میں نے یہ رقم لے لی تھی،  لی ہوئی رقم کسی بھی عنوان سے واپس کر دینے سے آپ بری الذمہ ہو جائیں گے۔

اور اگر گھر سے اٹھائی ہوئی رقم مشترکہ اجتماعی خرچے میں سے لی ہے تو  اتنی رقم اجتماعی مصارف میں خرچ کردینا کافی ہوگا، بشرطیکہ اس مصرف میں خرچ کرنا پہلے سے سائل کے ذمے واجب نہ ہو، بصورتِ دیگر واجب  نفقے سے زائد، اٹھائی گئی رقم کی مقدار اجتماعی خرچ میں دینی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200509

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں