بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گوگل پر اَپ لوڈ اوقاتِ نماز پر اعتماد کرنا


سوال

 فجر اور مغرب کی نماز میں گوگل میں اَپ لوڈ طلوع و غروب کے اوقات کی پابندی کر سکتے  ہیں؟

جواب

گوگل یا انٹرنیٹ پر جو نماز کے اوقات اَپ لوڈ کیے جاتے ہیں اگر کوئی دینی مستند ادارہ یا دین دار  پختہ عالم  اُس کی تصدیق کرتا ہو تو اُس پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، بلا تصدیق اُس پر بھروسہ کرنا احتیاط کے خلاف ہے، احتیاط کا مقتضیٰ یہ ہی ہے کہ اکابرین علماء کرام کی طرف سے جو اوقاتِ نماز  کا نقشہ   بنایا  گیا  ہے  (مثلًا: پروفیسر عبد اللطیف صاحب  مرحوم کا بنایا ہوا نقشہ)، اس پر بھروسہ کیا جائے۔

نیز ہماری ویب سائٹ کے سر ورق پر پنج وقتہ نمازوں کے اوقات کا نقشہ موجود ہے، آپ مطلوبہ ملک اور شہر کا نام منتخب کرکے جامعہ علوم اسلامیہ کا معیار منتخب کرکے نمازوں کے اوقات کا نقشہ دیکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212202010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں