بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گندم کٹائی اور تھریشر کی اجرت اسی گندم میں سے دینا


سوال

کیا گندم کاٹنے اور تھریشر کرنے کی اجرت اسی گندم میں سے دینا شرعاً جائز ہے ؟ کیا یہ صورت قفیز الطحان کے حکم میں ہے؟

جواب

گندم کی فصل کی کٹائی کی اجرت اور تھریشرکر کے   گندم صاف کرنے  کی اجرت اسی گندم میں سے طے کرناقفیز الطحان  میں داخل ہے۔ جواز کی صورت یہ ہے کہ کھیت کاٹنے والے سے یہ نہ کہاجائے  کہ تمہارے کاٹی ہوئی گندم میں سے یاصاف کی ہوئی گندم میں سے  تمہیں اجرت دی جائے گی، بلکہ یوں کہاجائے کہ اس  فصل کے کاٹنے کی  اجرت  اتنے  گٹھے ہیں، پھرجب وہ  فصل کاٹ لے تو اسی کے کاٹے ہوئے میں سے بھی دے سکتا ہے، اور دوسری کسی جگہ سے حاصل کرکے بھی دے سکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں