بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گم شدہ چیز پانے کے لیے وظیفہ


سوال

 میں نے  اپنا سوال بذریعہ ای میل روانہ کیا تھا،  بد قسمتی سے نہیں  پڑھ سکا، دوبارہ عرض ہے ایک ٹی پروگرام میں قبلہ مفتی نعیم صاحب نے گم شدہ اشیاء کے متعلق سورۃ الاحزاب کی آیت بیان کی تھی جو کہ میں مکمل طور پر  نہیں سن سکا، اگر ممکن ہو تو مجھے بتا دیں عین نوازش ہو گی!

جواب

سورۃ الاحزاب کی جو آیت مفتی نعیم صاحب نے ذکر فرمائی تھی اُس کا تو ہمیں علم نہیں۔ البتہ ہر پریشانی اور مصیبت کے لیے سب سے مجرب اور بہترین وظیفہ صدقِ دل سے دعا کرنا ہے، بعض اکابر نے لکھا ہے کہ دو رکعت تنہائی میں صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر سات مرتبہ درود شریف  پڑھیں پھر سورۃ لقمان کی آیت ﴿ يابُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ﴾  119 مرتبہ پڑھیں پھر  یا حفیظ 119 مرتبہ اُس کے بعد  درود شریف سات مرتبہ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ آپ کی گم شدہ چیز  جلد مل جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹی وی پر آنے والی تصاویر بھی ناجائز ہیں، اس لیے ٹی وی دیکھنے سے اجتناب کیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201340

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں