بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گستاخانہ میسجز آگے بھیجنا


سوال

آج کل جو گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر واٹس ایپ میسج آتے ہیں، کیا ان کو آگے بھیجنا چاہیے یا نہیں؟

جواب

ایسے پیغامات جو گستاخی رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل ہوں ان کی تشہیر کرنا جائز نہیں، البتہ ایسے پیغامات جن میں (رسول اللہ ﷺ کی گستاخی پر مشتمل جملے نہ ہوں، اور) گستاخوں کی گستاخی  کی نشان دہی کرنا مقصود ہو، ان پیغامات کو ارسال کرنا درست ہے، تاکہ ان پیغامات کے ذریعہ سے عوام الناس رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو پہچان سکیں اور ان کے فتنہ سے بچ سکیں ۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202155

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں