بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گزشتہ رمضان کے روزوں کی قضا کا حکم


سوال

زید گزشتہ رمضان میں عذر کی وجہ سے روزے نہیں رکھ پایا اور عذر رفع ہونے کے بعد قضا بھی نہیں کی یہاں تک اس سال کا رمضان آگیا۔اب زید کے لیے کیا حکم ہے ؟ گزشتہ روزوں کی قضا کرے یا اس سال کے روزے رکھے اور رمضان کے بعد گزشتہ رمضان کی قضا کرے؟

جواب

اگر کسی عذر کی وجہ سے رمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو عذر رفع ہوتے ہی جلد از جلد ان کی قضا کرنی چاہیے۔اگلے رمضان تک گزشتہ سال کے روزوں کی قضا نہ کرنا ناپسندیدہ عمل ہے۔البتہ اگر کوئی شخص گزشتہ رمضان کے روزوں کی قضا نہ کرسکا، یہاں تک کہ آئندہ سال کا رمضان آگیا تو اب اسے پہلے رمضان کے فرض روزے رکھنے ہوں گے اور رمضان المبارک کے بعد گزشتہ روزوں کی قضا کرے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200294

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں