بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گریجویٹی فنڈ کس کا حق ہے؟


سوال

ایک سرکاری ملازم اگر دورانِ ملازمت فوت ہوجاتا ہے اور اس کی بیوہ کو گریجویٹی کی رقم ملتی ہے،   کیا اس رقم کے حق دار مرحوم شوہر کے والدین یا بیوہ کے والدین بھی ہوں گے یا صرف بیوہ ہی کا حق ہوگا یہ؟

نیز گریجویٹی میں یہ شرط بھی ہوتی ہے کہ گریجویٹی بیوہ کو تب مل سکتی ہے اگر بیوہ کسی اور سے شادی نہ کرے۔ یہ شرط شرعی حیثیت سے کیسی ہے؟

جواب

سرکاری ملازم کے انتقال پر ادارے کی جانب سے ملنے والاوہ  فنڈ جسے محکمے والے صرف بیوہ یا اولاد کے لیے مخصوص کر دیتے ہیں، جیسا کہ گریجویٹی یا بینوولنٹ فنڈ تو پھر یہ سب کچھ اُسی کو ملے گا جس کے لیے انہوں نے مخصوص کر دیاہے کسی اور کا اس میں حق نہیں ہوگا؛ لہذا مذکورہ شخص کی بیوہ کے نام پر جاری ہونے والے گریجویٹی فنڈ میں بیوہ کے علاوہ مرحوم شوہر کے والدین یابیوی کے والدین حق نہیں رکھتے، بلکہ یہ فنڈ بیوہ ہی کا حق ہے؛ اس لیے کہ اس فنڈ کی حقیقت یہ ہے کہ یہ ادارے کی طرف سے انعام ہوتا ہے،اور انعام  اسی کا ہوتا ہے جسے دینے والا دیتا ہے؛ اس لیے یہ فنڈز ان ہی کے  ہوں گے جن کو ادارہ نامزد کرے گا،کسی اور کا اس میں حق نہیں ہوگا۔
نیز چوں کہ یہ ادارے  کی جانب سے انعام ہے؛ لہذا ادارہ اگر اس کے وصول کرنے کا حق بیوہ کو فقط دوسری شادی تک ہی دیتاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200374

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں