بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گرم پانی سے وضو کرنا


سوال

 اگرپانی زیادہ گرم ہوجائے یعنی اس میں جوش آجائے تو ایسے پانی سے وضو کرنا کیسا ہے  ؟

   

جواب

پانی دھوپ کی وجہ سے گرم ہوجائے تو اس سے وضوکرنا کراہت تنزیہی کے ساتھ جائز ہے،البتہ آگ سے گرم کیے ہوئے پانی سے وضو اور غسل بلا کراہت جائز ہے ، اگرچہ زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے اس کے رنگ میں  تغیر آجائے،لیکن اتنا گرم نہ کیا جائے کہ ناقابل برداشت ہو اور جلد کو نقصان پہنچائے۔(البنایہ شرح الھدایۃ 218/1ط:حقانیہ) ( شامی ۱180/1 ط:سعید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں