بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گردے کی مرض کی وجہ سے روزہ چھوڑنا۔


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنے  بھائی  کو اپنا ایک گردہ دیا ہے، کیا میں رمضان کے روزے رکھ سکتا ہوں۔

جواب

انسان کواپنے جسم کواستعمال کرنے کاحق حاصل ہے،یعنی اس سے انتفاع حاصل کرسکتاہے،لیکن اپنے اعضاء کے مالک نہ ہونے کی وجہ سے نہ کسی کوفروخت کرسکتاہے نہ کسی کوعطیہ یاہبہ کے طورپردے سکتاہے۔

کسی عضوکودوسرے کودینے کی وجہ سے روزوں کی فرضیت توختم نہیں ہوتی ،رمضان کے روزے بدستورفرض ہیں،البتہ اگر روزے رکھنے کی طاقت نہ ہوتوپھرروزوں کے بجائے فدیہ دینادرست ہوگا ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں