بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گاڑی میں پردہ کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنا


سوال

گھر سے باہر اپنی گاڑی میں اپنی بیوی کے ساتھ سیکس کرنا کیسا ہے جہاں کوئی نہیں دیکھ رہا ہو؟

جواب

اگر آپ کا سوال بوقتِ ضرورت واقعی پیش آمدہ مسئلے سے متعلق ہے تو واضح رہے کہ گھر سے باہر گاڑی میں مکمل پردہ کے ساتھ بیوی کے ساتھ ہم بستری کرنے کی صورت میں اگرچہ مکمل  پردہ ہو تب بھی ازدواجی تعلقات قائم کرنا فطری حیا اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، اس لیے کہ باہر سے دیکھنے والے کو اندازہ ہوجاتا ہے، جس سے اس کے ذہن میں مختلف خیالات کا آنا فطری امر ہے، لہذا یہاں ستر کا پردہ اگر چہ ہوگیا ہے، لیکن اس فعل کا پردہ نہیں ہوا، ازدواجی تعلقات میں حیا کا تقاضا یہی ہے کہ کسی کو یہ اندازہ بھی نہ ہونے پائے کہ یہاں ازدواجی تعلقات قائم کیے جارہے ہیں، اگر چہ وہ گھر میں ساتھ رہنے والے افراد ہی کیوں نہ ہوں، چہ جائے کہ گلی کوچوں اور سڑکوں پر سواریوں میں ازدواجی تعلقات قائم کیے جائیں۔

بہرصورت مذکورہ فعل فطری حیا اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، ہم بستری کے وقت پردے کا اہتمام کیا جائے، اور ایسی جگہ جہاں بالکل تنہائی میسر ہو وہاں ازدواجی تعلقات قائم کیے جائیں،آمد ورفت کے راستے میں یا جہاں لوگوں کی آمد روفت متوقع ہو ایسی جگہ پر  پردہ کے ساتھ بھی ہم بستری سے احتراز کیا جائے۔ اس طرح کے اعمال آئندہ چل کر ماحول کے بگاڑ کا ذریعہ بنتے ہیں، قربِ قیامت کی علامات میں سے یہ بھی وارد ہے کہ راستوں میں کھلے عام بدکاری کی جائے گی، اور اس وقت اللہ کا نیک بندہ وہ ہوگاجو اتنا کہہ دے گا کہ ذرا ایک طرف ہوکر اپنی شہوت پوری کرلو۔

اور اگر آپ کا سوال فرضی ہے، تو ایسے سوالات سے اجتناب چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200546

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں