بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گاڑی بیچ کر جو رقم حاصل ہو اس کی زکاۃ کا حکم


سوال

میں صاحبِ نصاب ہوں، میرے پاس ایک گاڑی تھی,میں نے اس گاڑی کو بیچ دیا، لیکن میری نیت یہ تھی اس گاڑی کے پیسو ں سے دوسری گاڑی خریدنی ہے، اس دوران سال پورا ہوگیا تو گاڑی کے پیسوں پر زکاۃ واجب ہوگی؟

جواب

مذکورہ صورت میں آپ کی زکاۃ کی ادائیگی کے حساب کا جو دن ہے اس میں چوں کہ گاڑی سے حاصل شدہ رقم کیش کی صورت میں ہے؛ اس لیےحاجتِ اصلیہ میں شمار نہیں ہوگی اور باقی قابلِ زکاۃ مال کے ساتھ اس کی بھی زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔فقط اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200946

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں