بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کے ایف سی اور میکڈونلڈ میں کھانے کا حکم


سوال

KFC اور McDonald کی اشیاء کھانا کیا حلال ہے؟

 

 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ دونوں جگہوں کے کھانے کے حلال یا حرام ہونے کا مدار کھانے کی تیاری میں شامل تمام اجزاء کے حلال یا حرام ہونے پر ہے، پس اگر مذکورہ دونوں ادارے مغربی ممالک سے  درآمد شدہ  ایسی مرغی استعمال کرتے ہوں جو شرعی اصولوں کے مطابق ذبح نہ کی گئی ہو یا  ریسیپی میں شامل مصالحہ جات میں شامل اجزاء خصوصاً چیز (پنیر) حلال نہ ہو تو ان دونوں اداروں کے کی اشیاء کھانا حلال نہ ہوگا، بصورتِ  دیگر حلال ہوگا،  لہذا مکمل تحقیق کے بغیر نہ کھایا جائے۔ تسلی بخش تحقیق میسر نہ ہو تو اجتناب کرنا بہتر ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201860

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں