بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کینگرو کھانے کا حکم


سوال

کیا اسلام میں کینگرو کھانا حلال ہے؛ کیوں کہ اس کے بارے میں ہم نے بہت جگہ حلال ہونے کے بارے میں سنا ہے، صحیح بات بتادیں!

جواب

’’کینگرو‘‘  حلال جانور ہے ؛ کیوں کہ اس میں ہماری معلومات کی حد تک حرمت کی کوئی دلیل(  گوشت خور یا درندہ صفت ہونا،  گندگی کھانے والا ہونا  ، پلید ہونا)نہیں پائی جاتی۔

ماہرینِ علمِ حیوانات کے مطابق یہ گھاس خور جانور ہے،  گوشت خور یا درندہ نہیں ہے،  نہ ہی گندگی کھانے والا ہے،  اور نہ ہی خبائث میں داخل ہے۔ (ہندیہ: ٥ / ٢٨٩، شامی: ٤ / ٣٠٤)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200786

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں