بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیمرے والا موبائل، میموری کارڈ اور ایم پی تھری بیچنے کا حکم


سوال

میری موبائلوں کی دکان ہے، جس میں میں کیمرے والے موبائل ،میموری، ایم پی تھری بیچتا ہوں, اور یہ تینوں چیزیں غلط کام مثلاً :گانا سننے کے لیے بھی استعمال ہو سکتے ہیں، تو کیا ان کا بیچنا جائزہے؟ اورکیا ان سے کمایا ہوا پیسہ حلال ہے؟ موبائل کا کاروبار شرعی نقطہ نظر سے کیسا ہے ؟جائز ہے یا نہیں؟

جواب

موبائل، میموری کارڈ اور آڈیو ایم پی تھری کاکاروبار کرناجائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والا نفع حلال ہے۔ اگر کوئی  شخص اسےخرید کر  ناجائز امور میں استعمال کرتا ہےتو   اس کا گناہ اسے ہی ملے گا۔فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں