بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت ہے؟


سوال

کیا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ استعمال نہ کرنا شرعاً ناجائز اور گناہ ہے؟

جواب

حکومتِ وقت  کی جانب سے  لاگو  کردہ وہ تمام قوانین جو انسان کی فلاح و بہبود اور جان و مال کی حفاظت کے لیے ہوں ان کی پاس داری کرنا ملک کے ہرباشندے  پرشرعاً لازم ہوتا ہے، اور ان کی خلاف ورزی کی شرعاً اجازت نہیں ہوتی، لہذا صورتِ مسئولہ میں موٹر سائیکل سواروں پر لازم ہے کہ وہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے سے اجتناب کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201140

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں