بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ہر نام کا اسم اعظم ہوتا ہے؟


سوال

 کیاہر شخص(مرد وعورت)کے نام کا اسم اعظم ہوتاہے؟میں نے توآج تک یہی سناہے کہ اللہ تعالیٰ کے جتنے اسماء ہیں ان میں سے ایک اسم اعظم ہے۔کیاہربندے کے ذاتی نام کا بھی کوئی خاص اسم اعظم ہوتاہے؟

جواب

ناموں کے اعداد نکال کر ان اعداد کے موافق اسمائے باری تعالیٰ میں سے کسی اسم کو منتخب کرکے اسے ’’اسم اعظم‘‘قرار دینے کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے،لہذا اس مروجہ طریقہ سے اجتناب کرناچاہیے۔البتہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ میں ’’اسم اعظم‘‘کی تعیین سے متعلق اہل علم کے مختلف اقوال ہیں، بعض نے ’’الله لااله الا هو الحی القیوم‘‘ کواور بعض نے فقط’’الحی القیوم‘‘ کو اور بعض حضرات نے لفظ’’رب ‘‘اور بعض نے لفظ’’الله‘‘کو اسم اعظم قراردیاہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143901200045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں