گھریلو بجلی پر صنعت کاری کرنا کیسا ہے؟ یعنی گھر میں کوئی مشین لگا کر کچھ بھی بنانا اور اس سے ہونے والی کمائی کا حکم کیا ہے؟ مثال گھریلو استعمال کے لیے بجلی فی یونٹ 6 روپے، جب کہ کمرشل استعمال کے لیے بجلی 26روپے فی یونٹ؟
صورتِ مسئولہ میں اگر ایسا کرنا قانوناً جرم ہو تو اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ تاہم اگر کسی نے گھریلو بجلی سے کوئی مال تیار کرکے فروخت کردیا ہو تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201272
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن