بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا کسی نجی کمیٹی کے فیصلہ پر رمضان و عید کرنا درست ہے؟


سوال

میں مردان خیبر پختونخواہ میں رہتا ہوں، جیساکہ آپ کے علم میں ہے کہ یہاں حکومت کے فیصلہ کے برخلاف ایک دن پہلے رمضان و عید ہوتی ہے،  عام آدمی کو اس سلسلہ میں کیا کرنا چاہیے؟  کس  کے ساتھ  رمضان و عید کرنی چاہیے؟  فیڈرل گورنمنٹ کے ساتھ یا مقامی فیصلے پر؟

جواب

مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی جسے ولایتِ عامہ حاصل ہے، اس کے اعلان کے مطابق رمضان کا آغاز و اختتام کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200189

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں